سری نگر (یو این آئی): نیشنل کانفرنس نے آنے والے لوک سبھا انتخابات کے لئے اپنے پہلے امیدوار کا علان کرتے ہوئے سینئر لیڈر میاں الطاف احمد کو اننت ناگ- راجوری- پونچھ لوک سبھا نشست کے لئے بطور پارٹی امید وار نامزد کیا ہے۔
اس موقع پر پارٹی کے جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر، اسٹیٹ سکریٹری چودھری محمد رمضان، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی اور پارٹی کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق موجود تھے۔
عمر عبداللہ نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی اجازت سے اننت ناگ ،راجوری اور پونچھ لوک سبھا سیٹ کے لئے پارٹی کے سینئر لیڈر اور تجربہ کار سیاست دان میاں الطاف احمد لہروی کو پارٹی کے امید وار کے طور پر نامزد کرتا ہوں’۔
NC nominates Mian Altaf Ahmed as South Kashmir Pir Panjal parliamentary candidate.
Senior National Conference leader and veteran politician Mian Altaf Ahmed Lahrvi has been nominated as the National Conference candidate for the South Kashmir Pir Panjal parliamentary seat. pic.twitter.com/MVLV6qlxr3
— JKNC (@JKNC_) April 1, 2024
انہوں نے کہا کہ میاں الطاف احمد کو اس سیٹ کے لئے بطور امید وار کھڑا کرنے کا فیصلہ پارٹی نے لیا ہے۔
ان کا کہنا تھا: ‘اس لوک سبھا سیٹ کے لئے میاں صاحب سے بہتر کوئی امید وار نہیں ہے، لوگ ان کو اچھی طرح سے جانتے ہیں اور ان کے کام کرنے کے طریقے سے واقف ہیں’۔
عمر عبداللہ نے کہا: ‘میاں صاحب نے کبھی لوگوں سے مذہب یا ذات پات کے نام پر ووٹ حاصل نہیں کیا ہے’۔
مزید پڑھیں: کشمیر میں برف وباراں کے مختصر مرحلے کے بعد موسم میں بہتری
انہوں نے اس نشست کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ میاں الطاف احمد کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے کے لئے 7 مئی کو اس کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔