نئی دہلی : لوک نائک جے پرکاش نارائن (ایل این جے پی) اسپتال کے ایک ڈاکٹرجوعالمی وبا کووڈ -19 سے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر مریضوں کی زندگیوں کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے اتوار کو اسی جان لیوا وائرس سے موت ہوگئی۔ڈاکٹر کا تعلق اڈیشہ تھا اور ان کی عمر 39 سال تھی۔
اسپتال ذرائع نے آج بتایا کہ متوفی ڈاکٹر کووڈ 19 مینجمنٹ کے آئی سی یو وارڈ میں اینستھیسیا کے ماہر کی حیثیت سے تعینات تھے۔ 9 جون کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ڈاکٹر کو جنوبی دہلی کے ساکیت میں واقع میکس اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیا گیا تھا جہاں آج صبح ان کی موت ہوگئی۔
قابل غور ہے کہ قومی راجدھانی دہلی کورونا متاثرین کے معاملہ میں مہاراشٹر کے ملک میں دوسرے نمبر پر ہے۔ دہلی میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 80،188 اور 2568 اموات ہوچکی ہیں۔ دارالحکومت میں 2948 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور 66 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس دوران 2210 افراد وبائی مرض پر قابو پا نے میں کامیا ب رہے ۔دہلی میں اب تک مجموعی طور پر49301 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں جب کہ 2558 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دارالحکومت دہلی میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مرکز بھی فعال ہوگیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS