نئی دہلی : حکومت نے آج زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بہتر صحت کی فراہمی کے لئے’پردھان منتری آتم نربھر سوستھ بھارت یوجنا‘شروع کرنے کا اعلان کیا۔
وزیر خزانہ نرملا سیتار من نے پیر کو لوک سبھا میں22-2021 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے یہ اعلان کیا اور کہا کہ اس اسکیم کے تحت چھ سالوں میں 64180 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت ہیلتھ مراکز کی کارکردگی کو بہتر اور جدید بنانے کے لئے امداد دی جائے گی۔ نیز ہر ضلع میں ’انٹیگریٹیڈ عوامی صحت‘تجربہ گاہیں قائم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 ویکسین پروگرام پر 35400 کروڑ روپئے خرچ کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔
محترمہ سیتارمن نے ’مشن نیوٹریشن مہم 2.0‘کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے ذریعے ہر ضلع میں تغذیہ کو فروغ دینے کے پروگرام بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے کا بجٹ دو لاکھ کروڑ ہوگا۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- National
- Opinion & Editorial
- Politics
’پردھان منتری آتم نربھر سو ستھ بھارت یوجنا ‘کا آغاز
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS