بڑے پیمانہ پرسونا،چاندی اور نقد رقم ضبط

0

حیدرآباد:تلنگانہ اوراے پی کی سرحد پر 1.3کروڑروپئے مالیت کا 1.7 کیلو سونا،9.45کیلو چاندی اور 53.28لاکھ روپئے نقد رقم ضبط کی گئی۔پولیس نے ایک اطلاع پرتریووورو چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی تلاشی کے دوران لاری سے یہ ضبطی عمل میں لائی۔لاری کا ڈرائیوراس سونے،چاندی اور نقد رقم کے دستاویزات کو دکھانے میں ناکام رہا۔پولیس نے دو افراد کوتحویل میں لے لیاجن کا تعلق اے پی کے وجئے واڑہ سے ہے۔گرفتارشدگان نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے بھدراچلم اور پالوانچہ کے ساتھ ساتھ کوتہ گوڑم سے یہ نقد رقم،سونا اور چاندی حاصل کی ہے۔ان چیزوں کو اے پی کے وجئے واڑہ منتقل کیاجارہا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS