نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی نے کہا ہے کہ لداخ کے محب وطن عوام چینی فوجیوں کی دراندازی کے بارے میں لگاتار چوکنا کررہے ہیں، ان کے انتباہات کو نظرانداز کرنے سے ملک کو بہت نقصان ہوگا۔
راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا’’لداخ کے لوگ چینی دراندازیوں کے خلاف مستقل طور پر آواز اٹھا رہے ہیں۔ وہ چیخ چیخ کر اس کے بارے میں انتباہ کر رہے ہیں‘‘۔
گاندھی نے کہا کہ حکومت کو ان کی آواز سننی چاہئے اور اسے دیکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا’’ان کی بات کو نظر انداز کرنا مہنگا پڑےگا۔ ہندوستان کی سلامتی کے لئے براہ کرم ان کی بات سن لیجئے‘‘۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS