کویت نے جنرل اسبملی خطاب میں کہا کہ ایران کے لے مذاکرات کے لئے دروازے بند نہیں کیے

    0

    دبئی(ایجنسیاں):کویت نے ایران کو دوسرے ممالک کی خود مختاری کے احترام اور برابری کی بنیاد پر اعتماد سازی کے اقدامات کے
    طور پر مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق کویتی وزیراعظم الشیخ صباح الخالد الصباح نے جنرل اسمبلی سے اپنے
    خطاب میں کہا کہ ایران کے لیے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے مگر تہران کو دوسرے ممالک کی خود مختاری کا احترام کرتے
    ہوئے آگے بڑھنا ہوگا۔ اعتماد سازی کے لیے دوسرے ملکوں کی خود مختاری کی بنیاد پر بات چیت کی خاطر ایران کے لیے دروازے
    کھلے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم لیبیا کے اداروں کو متحد کرنے کے لیے مراکش میں ہونے والے مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
    کویتی وزیراعظم نے لیبیا کے بحران کے جامع سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک لیبیا کے تمام متحارب
    فریقین سے بات چیت کے ذریعے اختلافات دور کرنے کی ضرورت پر زور دیتا رہا ہے۔ جمعہ کے روز جنرل اسمبلی کے 75 ویں
    اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شیخ خالد صباح نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی طرف سے پوری دنیا میں جنگ بندی کے مطالبے کی
    حمایت کرتے ہیں تاکہ عالمی برادری کرونا جیسی وبا سے نمٹ سکے۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے آئینی حقوق کی حمایت کی اور کہا
    کہ کویت قضیہ فلسطین کے حوالے سے موقف تبدیل نہیں کرے گا۔ یمنی بحران کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
    بحران کا حل خلیجی ممالک کے امن فارمولے قومی گفت و شنید میں مضمر ہے۔ یمن کے بحران کے حل کے لیے عالمی قراردادوں
    پرعمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS