نئی دہلی(ایجنسی):ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچز سے باہر ہونے والی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ایونٹ میں ٹیم کی خراب کارکردگی کے باعث مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں۔
کپتان ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سے علیحدگی کا اعلان کرچکے ہیں تاہم اب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کوہلی کی ون ڈے ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داریاں بھی جلد ہی روہت شرما کو دیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بی سی سی آئی کے سینئر ممبران کا خیال ہے کہ آئندہ سیریز میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے لیے علیحدہ کپتانوں کا انتخاب نہیں کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کی کل ہونے والی میٹنگ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کے کپتان کا اعلان کیا جائے گا اور بورڈ ممبران کی جانب سے روہت شرما کو نیا کپتان مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 17 نومبر سے شروع ہو گی جس میں ویرات کوہلی کے علاوہ بھمرا، کے ایل راہول، محمد شامی، ایشون، ریشب پنت اور جڈیجا کو آرام دینے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آخری میچ نمیبیا کے خلاف آج کھیلے گی۔
کوہلی کو آئندہ سیریز میں شامل نہ کیے جانے کا امکان
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS