ٹی20رینکنگ میں بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار، گپٹل کی ٹاپ ٹین میں واپسی
دبئی (ایجنسیاں) : ٹیم انڈیا کے ٹی 20کے سابق کپتان وراٹ کوہلی کو جھٹکا لگا ہے، آئی سی سی کی تازہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں وہ ٹاپ 10کی فہرست سے باہر ہوگئے ہیں۔ وراٹ کوہلی حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کچھ خاص نہیں کرپائے تھے جس کے بعد ان کی رینکنگ میں زبردست تنزلی ہوگئی جبکہ ورلڈکپ اور نیوزلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہندوستانی سلامی جوڑی کے ایل راہل اور کپتان روہت شرما کو تازہ رینکنگ میں فائدہ ہوا ہے، وہیں پاکستان کے کپتان برابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ راہل ایک مقام آگے بڑھ کر 6 ویں سے 5 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں، جب کہ ہٹ مین دو مقام کی چھلانگ لگا کر 15 ویں سے 13 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں آرام لینے والے ویراٹ کوہلی رینکنگ میں ٹاپ 10 سے باہر ہو گئے ہیں۔ اس سے پہلے کوہلی آٹھویں نمبر پر تھے اور اب 11ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کوہلی نے پاکستان کے خلاف ففٹی اسکور کی تھی جب کہ باقی میچوں میں وہ زیادہ کارکردگی نہیں دکھا سکے۔
راہل اور روہت نے ورلڈکپ اور نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ورلڈ کپ میں راہل نے افغانستان کے خلاف 69، اسکاٹ لینڈ کے خلاف 50 اور نمیبیا کے خلاف 50 ناٹ آؤٹ رنز بنائے تھے، جب کہ ان کے 65 رنز بھی رانچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف بلے سے نظر آئے تھے۔ وہیںہٹ مین کیوی ٹیم کے خلاف سیریز کے بہترین کھلاڑی تھے۔ نیوزی لینڈ کے تجربہ کار اوپنر مارٹن گپٹل ٹاپ 10 میں واپس آگئے ہیں۔ انہوں نے ہندوستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دو نصف سنچریاں بنائیں۔ گپٹل درجہ بندی میں دسویں نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے اوپنر محمد رضوان بھی ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے کپتان بابر اعظم بدستور پہلے، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان دوسرے اور جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم تیسرے نمبر پر ہیں۔
گیند بازوں کی فہرست میں مچل سینٹنر کو 10 مقام کا فائدہ ہوا ہے اور وہ 13 ویں نمبر پر ہیں، جب کہ ہندوستانی تیز گیند باز بھونیشور کمار پانچ مقام کے فائدہ کے ساتھ 19 ویں نمبر پر ہیں۔ آر اشون 129 مقام کے اضافے کے ساتھ 92 ویں مقام پر ہیں اور اکشر پٹیل 160 مقام کے اضافے کے ساتھ 112 ویں مقام پر ہیں۔
وراٹ کوہلی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ ٹاپ 10کی فہرست سے باہر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS