کووڈ 19 کاشکار بننے والے پولیس کے اہل خانہ کو 65 لاکھ معاوضہ دینے کااعلان

    0

    ممبئی:محکمہ پولیس کے ایسے اہلکاروں کوجو کووڈ 19 کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں ،ان کے اہل خانہ کو معاوضہ کے طور پر 65 لاکھ روپی دئیے جائیں گے۔  ممبئی پولیس کے ترجمان اورڈی سی پی پرنیا اشوک نے کہاکہ کورونا وائرس کے شکار ہونے والے پولیس اہلکار کے اہل خانہ کو حکومت مہاراشٹرپچاس لاکھ روپیے اورخاندان کے ایک شخص کو ملازمت دے گی۔اس کے ساتھ ممبئی پولیس فاؤنڈیشن سے 10 لاکھ دئیے جائیں گے اور پانچ لاکھ ایک نجی بینک سے کئے گئے بیمہ کور سے دیا جائے گا۔ ڈی سی پی نے مزید کہا کہ رقم اہل خانہ کے کھاتے میں منتقل کرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے اور چند خاندانوں کو رقم مل بھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ممبئی پولیس کے آٹھ اہلکار کووڈ 19 کا شکار بنے ہیں،جبکہ 600،اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ریاست میں چار پولیس والے کوروناوائرس کا شکار ہوئے ہیں اور  600 ہی متاثر ہوئے ہیں۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS