نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بدھ کو میگھالیہ کے مغربی جینتیا ہلز ضلع کے مکروہ گاؤں میں فائرنگ کے واقعہ میں چھ لوگوں کی ہلاکت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ملکارجن کھڑگے نے ٹویٹ کیا، “آسام-میگھالیہ سرحد پر فائرنگ کا واقعہ جس میں چھ لوگوں کی موت ہوگئی ہے، انتہائی افسوسناک ہے۔”
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر قیادت نارتھ ایسٹ ڈیموکریٹک الائنس (این ای ڈی اے) کو نشانہ بناتے ہوئے، مسٹر کھڑگے نے کہا، ”بی جے پی کا این ای ڈی اے اتحاد ناکام رہا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ دونوں ریاستوں کے درمیان سرحدی تنازعہ کو حل کر لیں، اس سے پہلے کہ حالات مزید سنگین ہو جائیں۔
کانگریس صدر نے عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل بھی کی۔
منگل کی صبح میگھالیہ کے گاوں کے لوگوں اور آسام پولیس کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں، جس میں میگھالیہ کے پانچ شہریوں اور آسام کے ایک فارسٹ گارڈ سمیت چھ افراد ہلاک اور دو شہری شدید زخمی ہوگئے۔
کھڑگے نے میگھالیہ میں فائرنگ کے واقعہ میں چھ لوگوں کی موت پررنج و غم کا اظہار کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS