محمد شعیب ندوی
دور جدید میں صنعتی انقلاب اور جدید ٹیکنالوجی عروج پر ہے جہاں اس کے ذریعہ انسان بے شمار منافع و فوائد اور سہولیات زندگی سے مالا مال ہوگیا وہی دوسری طرف انسان کی زندگی اجیرن بنا دی ہے خوردنی اشیاء کی اصلیت و فطرت سے دوری، فضائی آلودگی اور انسانی زندگی کے اسباب ضروریہ کو مکدر و پیچیدہ بنا دیا ہے جس سے انسان بے شمار امراض کا مرکب و مجموعہ بن کر رہ گیا ہے
ہر وقت کشمکش(stress) tension, سراسیمگی تشویش anxiety کا شکار ہے جس کی وجہ سے انسانی اعضاء و جوارح و صحت وروبہ زوال ہے
صحت مند زندگی کے لیے مناسب و متوازن غذا بھت اہمیت کی حامل ہے جدید تحقیق کی رو سے اجزاء غذائیہ کا نقص مختلف النوع امراض کا سبب بنتا ہے اسی لئے غذا و قوت purity سے بھرپور آلودگی سے پاک میوہ کھجور کو سپرد قرطاس کیا جاتا ہے
کھجور، (تمر، بلح، رطب)
Dates
Phoenix Dactylifere
کھجور ایک عام درخت ہے جو مشرق وسطی، ایشیائی ممالک اور دیگر علاقوں میں پایا جاتا ہے اس کی بے شمار اقسام ہیں
عربی زبان میں کھجور کے مختلف نام و اقسام ہیں مثلاً
بلح، بسرہ، بسر، طلع، رطب، تمر، جمار، حشف، عجوہ وغیرہ
قرآن میں کھجور کا ذکر صرف رطب و نخیل کی صورت میں آیا ہے جبکہ احادیث نبویہ میں آٹھ ناموں سے موسوم ہے
*کھجور کا درخت دنیا کے اکثر مذاہب میں مقدس مانا جاتا ہے غیر مسلم افراد اس کو درگا پوجا میں استعمال کرتے ہیں یہودیوں کی Feast of Taber Nacles کھجور پر مبنی ہے اور عیسائیوں میں palm Sunday تہوار بھی کھجور پر منایا جاتا ہے اور اسلام میں اس درخت کو صابر و شاکر اور خدا کی طرف سے برکت والا بتایا گیا ہے توریت اور انجیل میں کھجور کا ذکر 48 مقامات پر آیا ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو کھجور بھت پسند تھی آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے کبھی کھجور کو تربوز کے ہمراہ اور کبھی مکھن کے ساتھ استعمال کرنے کو پسند فرماتے تھے کھجور کی اہمیت
ان النبی صلی اللہ علیہ و سلم قال لا یجوع اھل بیت عندھم تمر
نبی کریم صل اللہ علیہ و سلم نے فرمایا جس گھر میں کھجور ہو اس گھر والے کبھی بھوکے نہ رہیں گے
ان النبی صلی اللہ علیہ و سلم قال بیت لا تمر فیہ کالبیت لا طعام فیہ
نبی کریم صل اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ جس گھر میں کھجور نہ ہو وہ گھر ایسا ہے کہ جیسے گھر میں کھانا نہ ہو
تعشوا ولو کف من حشف فإن ترک العشاء مھرمۃ
نبی کریم صل اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ رات کا کھانا ضرور کھاؤ خواہ ردی کھجور کی ایک مٹھی ہی کیوں نہ میسر ہو کیونکہ رات کا کھانا ترک کرنے سے بڑھاپا (کمزوری) طاری ہوتی ہے.
نوزائیدہ بچوں کے لیے کھجور بہترین گھٹی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے پاس جب نو زائدہ بچوں کو لایا جاتا تو آپ کھجور کو چبا کر بچہ کے منہ میں رکھ دیتے تھے
کھجور Instant energy کی بنیاد
زچگی کے دوران اللہ تعالیٰ نے حضرت مریم کو کھجور کھانے کی تلقین فرمائی
کھجور کھانے کے بعد ان کی نقاہت و کمزوری رفع ہوگئ اور وہ بچہ کو اٹھا کر بستی کی طرف چل پڑی حالانکہ عام حالات میں زچگی کے بعد کسی عورت کا پیروں پر چل جانا ممکن نہیں ہوتا اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کھجور کھانے سے ان کو Instant energy(فوری توانائی) حاصل ہوئی کیونکہ کھجور دافع قولنج بھی ہے اسی لیے درد کی شدت میں بھی آرام محسوس ہوا
قرآن نے تاریخ طب کی صورت میں Invalid food کا تصور کھجور کی صورت میں پیش کیا جو کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کو تلبینہ کی صورت میں عطا فرمائ گئ
کھجوراور Heart attack
دل کے دورہ میں کھجور نہایت مفید و کار آمد ہے
حضرت سعد بن وقاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں بیمار ہوا. میری عیادت کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم تشریف لائے انہوں نے اپنا ہاتھ میرے کندھوں کے درمیان رکھا آپ کے ہاتھ کی ٹھنڈک میری ساری چھاتی میں پھیل گئ – پھر فرمایا کہ ان کو دل کا دورہ پڑا ہے سعدکو حارث بن کلدہ (اس وقت کے ماہر طبیب) کے پاس لے جاؤ جو ثقیف میں ہاسپٹل چلاتے ہیں حکیم کو چاہیے کہ وہ مدینہ کی سات عجوہ کھجوریں گٹھلیوں سمیت پیس کر مریض کو کھلائیں تاریخ طب میں یہ پہلا موقع تھا جس میں Heart attack کی تشخیص کی گئی تھی
کھجور نہایت مفید قوت و تغذیہ سے بھر پور میوہ ہے اس کو اپنی غذا کا جز بنائیے اور صحت تو تندرست رہئے نوٹ قسط دوم میں کھجور کے فوائد و نقصانات، کیمیاوی اجزاء کھجور کے متعلق جدید تحقیقات پیش کی جائے گی ان شآء اللہ
متعلم :اجمل خان طبیہ کالج
اے ،ایم ،یو ،علی گڑھ