کننور:(یو این آئی) کیرالہ کے کننور ضلع کے تھلاسری میں جمعرات کی شام ایک کار پر جھکنے پر کار مالک نے ایک چھ سالہ لڑکے کو لات مار ی اور اس کی پٹائی کی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ پونیامپلم کے رہائشی شہاب کے غیر انسانی حملے کے بعد چھ سالہ گنیش زمین پر گر گیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق شہاب نے بچے کو اپنی گاڑی پر جھکے ہوئے دیکھ کر بچے کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا اور واقعہ کے فوراً بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ اس حملے میں بچے کو ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ آئی۔ اس معاملے میں پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن کمیشن نے ابھی تک بچے پر حملہ کرنے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی ہے۔
جس بچے کو لات ماری گئی ہے وہ راجستھان کا رہنے والا ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق راجستھانی خاندان اپنے بچوں کے ساتھ نوکری کی تلاش میں کیرالہ آیا ہے۔
کار پر جھکنے پر کار مالک نے چھ سالہ بچے کو لات ماری
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS