کیجریوال کی گرفتاری دہلی کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہے: کیجریوال کی اہلیہ

0

نئی دہلی (یو این آئی): دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے جمعہ کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اقتدار کے گھمنڈ میں ان کے شوہر کو گرفتار کرایا، جو یہاں کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہے۔

دہلی کے لوگوں کے نام ایک پیغام میں اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر کہا کہ ”مودی جی نے آپ کے تین بار منتخب وزیر اعلیٰ کو طاقت کے گھمنڈ میں گرفتار کرایا، وہ سب کو کچلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ دہلی کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہے، عام آدمی پارٹی کے وزیر اعلیٰ ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ اندر ہو یا باہر، ان کی زندگی ملک کے لیے وقف ہے۔ عوام سب کچھ جانتی ہے کہ وہ جناردھن ہیں۔ جے ہند۔

مزید پڑھیں: ڈرا ہوا تاناشاہ ایک مردہ جمہوریت بنانا چاہتا ہے: راہل گاندھی

واضح رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مسٹر کیجریوال کو کل رات مبینہ شراب گھپلہ میں گرفتار کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS