کشمیری پروفیسر نتاشا کاؤل کو بنگلور سے یو کے واپس بھیج دیا گیا

0

بنگلور: مصنف، ماہر تعلیم اور جہد کار نتاشا کاؤل جو کھل کر آر ایس ایس کو تنقید کا نشانہ بنانے والی کشمیری پروفیسر نتاشا کاؤل کو بنگلور سے یو کے واپس بھیجا گیا۔ مبینہ طور پر بنگلورو ائیر پورٹ پر لندن واپس بھیجنے سے قبل 24 گھنٹوں کے قریب تحویل میں رکھی گئی تھیں۔

یہ واقعہ فروری 23 کا ہے۔ اپنے ساتھ پیش آنے والے تجربے کو یاد کرتے ہوئے کاؤل جو پیدائشی ایک کشمیر ی پنڈت ہیں نے ایکس پر لکھا کہ ایمگریشن اتھارٹیز نے ان کے پاس برطانیہ کا درست پاسپورٹ ہونے اور او سی ائی ہونے کے باوجود داخل ہونے سے روک دیا۔

کانگریس کی زیر نگرانی کرناٹک حکومت نے کاؤل کو ”مذکورہ ائین اور ہندوستان کا اتحاد“ کے عنوان پر ایک کانفرنس میں لکچر کے لئے مدعو کیاتھا۔ فروری 24اور 25کو یہ کانفرنس منعقد ہوئی تھی۔ ان کی آمد پر ایمگریشن حکام نے انہیں باہر نکال دیا اور اور اپنے طرز عمل کی انہوں نے کوئی وجہ بھی نہیں بتائی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز پاکستانی تاریخ کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب

انہو ں نے ایکس پر پوسٹ کیاکہ بارہا ان کے پوچھنے پر انہیں بتایاگیا ہے کہ وہ راشٹریہ سیویم سیوک سنگھ کی سخت مخالف ہیں اس کی وجہہ سے انہیں ہندوستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS