جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان آج صبح سے جاری تصادم آرائی میں 2 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے دمہال ہانجی پورہ میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جاری معرکہ آرائی میں دو جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جنگجوؤں کی شناخت ابھی ہونا باقی ہے اور آپریشن جاری ہے۔
قبل ازیں ذرائع کے مطابق جنگجوؤں کے چھپنے کی اطلاع ملنے پر 34 آر آر، سی آر پی ایف اور کولگام پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے پیر کی علی الصبح دمہال ہانجی پورہ کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ آپریشن ٹیم نے پھنسے جنگجوؤں کو سرینڈر کرنے کو کہا لیکن انہوں نے سرینڈر کی پیشکش کا جواب گولیوں سے دینا شروع کیا جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔ادھر حکام نے احتیاطی طور پر ضلع میں موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کردی