کشمیر: بڈگام بارہمولہ ٹرین سروس بحال

0
image:dailyexcelsior.com

سری نگر: (یو این آئی) وادی کشمیر میں جہاں بدھ کو بڈگام بارہمولہ ریل سروس ایک روز بعد بحال ہوئی وہیں وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگرجموں قومی شاہراہ مرمتی کام کے پیش نظرٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند رہی۔ ریلوے ذرائع نے بتایا کہ بڈگام بارہمولہ ٹریک پربدھ کو ایک روز بعد ٹرین سروس بحال ہوئی۔ بتادیں کہ اس ٹرین سروس کو منگل کے روز اس وقت احتیاطی طور پر معطل کر دیا گیا تھا جب شمالی کشمیر کے سوپور میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم آرائی شروع ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق اس تصادم آرائی کے دوران تین جنگجو ہلاک ہوئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ بڈگام- بارہمولہ ٹریک پر بدھ کی صبح ٹرین سروس بحال ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ اس تصادم آرائی کی وجہ سے جنوبی کشمیر سے جموں کے بانہال جانے والی ٹرین سروس متاثر نہیں ہوئی تھی وہ حسب معمول چل رہی تھی۔
دریں اثنا وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ بدھ کے روز مرمتی کام کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند رہی۔
تاہم وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔
ایک ٹریفک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ مرمتی کام کے پیش نظر بدھ کے روز قومی شاہراہ پر کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر جمعرات کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل کو بحال کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS