کشی نگر:(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع کشی نگر کے فاضل نگر میں اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کی غیر قانونی ملکیت کو مقامی انتظامیہ نے بلڈوزر سے منہدم کردیا۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے پیر کو دی گئی جانکاری کے مطابق فاضل نگر میں پٹہیروا تھانہ علاقے کے اشوگواں گاؤں میں ریونیو دستاویزات میں درج پوکھری پر غیر قانون تعمیر کام کو بلڈوزر سے منہدم کردیا گیا۔موصول اطلاع کے مطابق گاؤں کے پوکھر پر مقامی باشندہ کرپاشنکر سنگھ،ہریندر سنگھ،رما شنکر سنگھ و امیش سنگھ کے ذریعہ غیر قانونی طور سے قبضہ کر کے دو منزلہ مکان بنوالیا تھا۔
تحصیل کسیا، ماندھاتا پرتاپ سنگھ ریونیو پولیس ٹیم کے ساتھ اشوگواں گاؤں پہلے اور دومنزلہ مکان کو بلڈوزر سے منہدم کر تالاب کو غیرقانونی قبضے سے پاک کرالیا گیا۔تحصیل دار نے کڑے تیور کے ساتھ انتباہ دیا ہے کہ تحصیل علاقے میں یا تو غیر قانون قبضہ کرنے والے خود ہی غیر قانونی قبضہ چھوڑ دیں بصورت دیگر تحصیل انتظامیہ سختی کے ساتھ غیر قانونی قبضے کو ہٹائے گی۔
تحصیل دار کے سخت تیور سے جہاں غیر قانونی قبضہ کرنے والوں میں ہلچل ہے۔اس دوران انچارج روینیو انسپکٹر برجیش منی سمیت پولیس اور محکمہ ریونیو کے اعلی افسران موجود تھے۔
کشی نگر:بلڈوزر کاروائی میں دو منزلہ عمارت زمیں دوز
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS