سی بی آئی نے کارتی کے ساتھ بھاسکررمن کو گرفتار کیا

0

نئی دہلی:(یواین آئی)مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کے بیٹے اور رکن پارلیمنٹ کارتی پی چدمبرم کے قریبی ساتھی ایس بھاسکررمن کو چینی کمپنی کو ویزا جاری کنے کی سہولت مہیا کرنے کےلئے رشوت لینے کے معاملوں میں گرفتار کیا ہے۔سی بی آئی ذرائع نے بدھ کو یہاں یہ اطلاع دی ۔سی بی آئی ذرائع نے کہا کہ بھاسکررمن کو جاری معاملے میں تعاون نہ کرنے پر منگل کی رات چنئی سے گرفتار کیا گیا ۔سی بی آئی نے منگل کو کارتی پی چدمبرم سے جڑے ملک بھر میں مختلف مقامات پر اور کارتی کے والد پی چدمبرم کی رہائش گاہ پر پرانے معاملے میں چھاپے مارنے کی کارروائی کی ۔سی بی آئی ذرائع نے کہا،’’یہ الزام لگایا گیا تھا کہ کارتی چدمبرم نے پیسے لے کر ویزا حاصل کرنے میں چینی شہریوں کا ساتھ دیا۔‘‘
سی بی آئی ذرائع نے دعوی کیا کہ ان چینی شہریوں کو پنجاب کے مانسا میں ایک پروجیکٹ کےلئے ویزا لیا تھا۔
سی بی آئی کے ذریعہ منگل کو جاری ایک بیان کے مطابق ،اس نے کارتی چدمبرم ،ممبئی،منسا (پنجاب) وغیرہ کی نجی کمپنیوں اور نامعلوم سیول سرونٹ اور دیگر پانچ ملزمین کے خلاف چینی شہریوں کو ویزا جاری کرنے کے معاملے میں رشوت لینے کے الزام میں معاملہ درج کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS