کرناٹک میں لمبے عرصے تک چلی سیاسی ڈرامے بازیوں کے بعد اب ضمنی انتخابات کا اعلان ہوچکا ہے۔واضح رہے کہ کرناٹک کی 15اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان ہوا ہے، کرناٹک کے چیف الیکشن افسر سنجیو کمار نے کہا،5 دسمبر کو پولنگ اور9 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی، اسی کے ساتھ ہی 11 نومبر سے ضابطہ اخلاق نافذ ہوگا۔
غورطلب ہے کہ کرناٹک میں کانگریس کے 17 ممبران اسمبلی نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد كماراسوامی کی حکومت اقلیت میں آگئی تھی اور انہیں سی ایم عہدے سے استعفی دینا پڑا تھا، كماراسوامی کے استعفی کے بعد بی جے پی لیڈر یدی یورپا نے ریاست میں اپنی حکومت بنائی تھی، تب بی جے پی پر یہ الزام لگا تھا کہ ان باغی ممبران اسمبلی سے پیسے کے دم پر استعفی دلوایا گیا ہے، بعد میں سپریم کورٹ میں ہوئی سماعت کے بعد 14 باغی ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دیا گیا تھا، اب انہی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔
کرناٹک میں5دسمبر کو ضمنی انتخابات
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS