بنگلورو، (ایجنسیاں) :کرناٹک کے ایک مندر پر دلتوں نے قبضہ کر کے اس پر نیلا جھنڈا لہرا دیا۔ دراصل، 8 ستمبر کو کولار ضلع میں بھوت یما میلے کا انعقادکیا گیا تھا اور دلتوں کو گائوں کے دیوتا کے مندر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔ اسی گائوںں کے رہنے والے شوبا اور رمیش کا 15 سالہ بیٹا چیتن مندر گیا۔ بچے نے گائوں کے دیوتا سدیرانا سے جڑے ایک ستون کو چھودیا، کچھ گائوں والوں نے بچے کو مندر کے ایک حصے کو چھوتے ہوئے دیکھا اور بزرگوں کو بتایا۔ انہوںنے الزام لگایا کہ لڑکے نے گاو¿ں کےضوابط کو نظر انداز کیا۔ اس سے مشتعل ہو کر گاو¿ں والوں نے دلت بچے کی پٹائی کر دی۔ اس کے بعد بچے کے گھر والوں کو اگلے دن گاو¿ں کے بزرگوں کے سامنے پیش ہونے کےلئے بلایا گیا۔ دلت کنبہ کے ساتھ اس سلوک سے مشتعل دیگر دلتوں نے گاو¿ں کا گھیراو¿ کیا۔ ساتھ ہی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مندر پر قبضہ کر کے نیلے جھنڈے لگا دیئے۔ دینک بھاسکر کی رپورٹ کے مطابق گاو¿ں والوں نے الزام لگایا تھاکہ ستون کو چھونے سے ناپاک ہو جاتا ہے اور اسے دوبارہ پینٹ کرنا پڑے گا۔ گاو¿ں کے پردھان نارائن سوامی نے دوبارہ پینٹ کرنے کےلئے اس کنبہ پر 60 ہزار روپے کا جرمانہ لگایا۔ ساتھ ہی الٹی میٹم دیا کہ اگر یکم اکتوبر تک جرمانہ ادا نہیں کیا تو پورے کنبہ کو گاو¿ں سے باہر پھینک دیا جائے گا۔ دلت کنبہ نے اس کے خلاف پولیس میں شکایت بھی درج کرائی تھی۔ پولیس نے 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گائوں میں صرف 8-10 دلت کنبے رہتے ہیں۔
کرناٹک میں دلتوں کا مندر پر قبضہ، نیلا جھنڈا لہرایا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS