جنگ کے دور میں فوجیوں کے حوصلہ کو پست کرنے والا برتاؤ نہ کریں: وزیراعظم مودی

0

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ’کارگل وجے دوس‘ کے موقع پر ہندوستانی فوجیوں کی بہادری و قربانی کو یاد کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ جنگ کے حالات میں ہمارا طرز عمل ، رویہ اور تقریر سے فوجیوں کے حوصلے پر الٹا اثر نہ پڑے اسلئے سوشل میڈیا پر ملک کو نقصان پہنچانے والی پوسٹوں کو فروغ نہ دیں۔
وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ موجودہ دور میں جنگ نہ صرف سرحد پر بلکہ بہت سے محاذوں پر بھی لڑی جاتی ہے ، جس میں ہر ملک کے شہری کو اپنے اپنے رول کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔
وزیراعظم مودی نے آکاشوانی پر نشر ہونے والے پروگرام ’من کی بات ‘ میں شہریوں سے کہا’’جنگ کے حالات میں ہم جو بات کہتے ہیں ، کرتے ہیں اس کا سرحدوں پر کھڑے فوجیوں کے حوصلہ پر ، ان کے کنبہ کے حوصلوں پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے۔ . ہمیں کبھی بھی اسے فراموش نہیں کرنا چاہئے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارا رویہ ، ہمارا طرز عمل ، ہماری تقریر، ہمارے بیانات ، ہمارے وقار ، ہمارے اہداف سبھی کی کسوٹی میں یہ ضرور رہنا چاہئے کہ ہم جو کررہے ہیں ،کہہ رہے ہیں اس سے فوجیوں کا حوصلہ بڑھے ، ان کی عزت میں اضافہ ہو۔ ملک سب سے اوپر ہے کے منتر کے ساتھ ،اتحاد کے دھاگے میں جڑے ملک کے عوام ہمارے فوجیوں کی طاقت میں کئی ہزار گنا اضافہ کردیتے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS