نئی دہلی : سابق کپتان اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کرشنمچاری سری کانت نے کہا ہے کہ 1983 میں ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان کپل دیو اور موجودہ کپتان وراٹ کوہلی جارحیت میں ایک جیسے ہیں۔1983 میں ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے ممبر سری کانت نے اسٹار اسپورٹس 1 کے تمل شو 'کرکٹ کنکٹڈ' میں کہا کہ وراٹ کوہلی اور کپل دیو اسی طرح کے نظریہ کے انسان ہیں۔ دونوں مثبت اور جارحانہ ہیں۔ میچ جیتنا دونوں ہی کی پہلی ترجیح رہی ہے۔
سری کانت نے یہ بھی کہا کہ وراٹ کپتانی میں بہت کامیاب ہورہے ہیں اور ان کی قیادت میں ٹیم نے نئی بلندیوں کو چھو لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS