کانپور:لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کا الزام بے بنیاد

    0

    کانپور:اترپردیش کے ضلع کانپور میں ڈیفنس اکاونٹ ڈپارٹمنٹ میں جسمانی دوری کے سلسلے میں ملازمین کی یونین کے الزامات کو سر ے سے خارج کرتے ہوئے مصدقہ ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ محکمہ میں لاک ڈاؤن کے اصولوں پر عمل کیا جارہا ہے اور روسٹر کے مطابق ہی ملازمین کو دفتر میں موجودگی درج کرانے کو کہا گیا ہے۔
    محکمہ کورونا انفیکشن کے حوالے سے کافی سنجیدہ ہے اور حکومت کے ہدایات کے مطابق ضرورت کے تحت ملازمین کو بلایا جارہا ہے۔محکمہ میں جسمانی دوری پر مکمل طور سے عمل ہورہا ہے اور ملازمین یونین کا سوفیصدی ملازمین کو بلائےجانے کا الزام جھوٹ پر منبی اور من گڑھت ہے۔
    حقیقت یہ ہے کہ کچھ ملازمین لاک ڈاؤن کے پس پردہ کام سے بچنا چاہتے ہیں اور وہ یونین کا سہارا لے کر افسران کو بدنام کررہے ہیں۔ شمس ایک ایماندار افسر ہیں
    جو ملازمین کے صحت اور دفتر کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے کافی مستعد رہتے ہیں۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دفتر میں آنے والے ہر ملازم یا افسر کے پاس
    ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ پاس ہے جس سے انہیں دفتر میں آنے میں کسی قسم کی کوئی دقت نہیں  ہوتی ہے۔
    قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل آل انڈیا ڈیفنس اکاونٹ امپلائی یونین کے ریجنل سکریٹری ستیش سنگھ نے الزام لگایا تھا کہ ڈیفنس اکاونٹ ڈیپارٹمنٹ  کے سارے ملازمین کو
    دفتر میں  کام کرنے کے لئے آنے کو کہا گیا ہے جو کہ کووڈ۔19 کے لحاظ سے خطرناک ہے ۔انہوں نے سیدھے طور پر اس کے لئے محکمہ کے نوڈل افسر شمس پر
    الزام لگایا تھا کہ انہوں نے ملازمین کو مستقل طور سے آنے کی ہدایت دئیے تھے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS