بنگلورو،: منشیات گھپلہ معاملے میں ملزم کنڑ فلم اداکارہ راگنی کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے جمعرات کے روز انہیں اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق راگنی کو سانس لینے اور پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ہائی کورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد ، راگنی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ، جہاں اس سے متعلقہ معاملے کی سماعت جنوری میں ہوگی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS