بنگلہ دیش: فوج کی زخمی کیپٹن کنیز فاطمہ بنیں میجر

0

ڈھاکہ (یو این آئی) : بنگلہ دیش کی فوج نے زخمی کیپٹن کنیز فاطمہ کو ان کی شدید جدوجہد کے پیش نظر میجر کے عہدے پر ترقی دے دی ہے ۔آئی ایس پی آر کے ایک بیان کے مطابق کیپٹن کنیز فاطمہ کو ڈھاکہ چھاؤنی کے آرمی ملٹی پرپز کمپلیکس میں ہفتہ کو آرمی چیف جنرل ایس ایم شفیع الدین احمد سمیت بنگلہ دیشی فوج کے تمام کمانڈروں کی موجودگی میں منعقدہ تقریب میں میجر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ یہ پہلا موقع ہے جب بنگلہ دیشی فوج میں زخمی خاتون کو یہ اعزاز دیا گیا ہے ۔زخمی کنیز فاطمہ نہ صرف بنگلہ دیش کی فوج بلکہ ملک اور بین الاقوامی میدان میں تمام خواتین کے لیے ایک تحریک ہے ۔ 18 ستمبر 2012 کو بنگلہ دیش ملٹری اکیڈمی میں ٹریننگ کے دوران ایک حادثے میں محترمہ فاطمہ کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔انہوں نے ملک کی خدمت کے خواب کے ساتھ سال 2011 میں بنگلہ دیشی فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔ سال 2012 میں ان کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کے بعد ان کے لیے فوج کی سخت اور منظم معمول کی سرگرمیاں جاری رکھنا ممکن نہیں تھا۔ لیکن اس نڈر خاتون نے قسمت کے سامنے سر نہیں جھکایا اور ملک کی حفاظت کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش کی فوج نے ان کی بے مثال ہمت کی تعریف کی۔
واضح رہے کہ فوج میں خواتین افسران کی پہلی باقاعدہ بھرتی سال 2000 میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کے اقدام سے
شروع کی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS