کرونا وائرس: گلوکارہ کنیکا کپور کی رپورٹ منفی، اسپتال سے کیا گیا ڈسچارج

    0

    بالی ووڈ گلوکارہ کنیکا کپور کو ایس جی پی جی آئی اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق کنیکا کپور کی چھٹی رپورٹ کے منفی آنے کے بعد انہیں چھٹی دے دی گئی۔ فی الحال بالی ووڈ گلوکارہ کو 14 دن تک اپنے گھر میں قرنطینہ میں ہی رہنا پڑے گا۔ڈاکٹروں کے مطابق وہ اب خطرے سے باہر ہیں۔ اس سے قبل بالی ووڈ گلوکارہ کنیکا کپور کی پانچویں رپورٹ بھی منفی آئی تھی۔
     بتا دیں کہ بالی ووڈ گلوکارہ کنیکا کپور کو 20 مارچ کو کورونا وائرس کے لئے مثبت پایا کیا تھا۔ کنیکا بالی ووڈ کی پہلی مشہور شخصیت ہیں جنہیں کرونا کے لئے مثبت پایا گیا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS