کنگانا رنوت نے ٹی وی اور سوشل میڈیا پر ان کے خلاف بے بنیاد تبصررے کے:جاوید اختر

    0

    ممبئی:ممبئی کی ایک عدالت نے ہفتہ کو پولیس کو ہدایت دی کہ وہ اداکارہ کنگنا رنوت کے خلاف نغمہ نگار جاوید اختر کی ہتک عزت کی شکایت کی جانچ کرے اور 16 جنوری تک رپورٹ سونپے۔ جاوید اختر نے ٹی وی انٹرویوز میں ان کے بارے میں توہین آمیز اور بے بنیاد الزام لگانے پر گزشتہ ماہ اندھیری میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں رنوت کے خلاف مجرمانہ شکایت درج کرائی تھی۔ انہوں نے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت اداکارہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ 
    جاوید اختر کے وکیل نرنجن مندارگی نے کہا کہ مجسٹریٹ عدالت نے ہفتہ کو جوہو پولیس سے معاملے کی جانچ کرنے اور 16 جنوری تک رپورٹ جمع کرنے کو کہا ہے۔ سماعت کے دوران نغمہ نگار عدالت میں موجود تھے۔ ان کے وکیل نے دلیل دی کہ گزشتہ 55 برسوں میں اختر نے اپنی عزت بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رنوت نے ٹی وی اور سوشل میڈیا پر ان کے خلاف بے بنیاد تبصرے کیے جس سے ان کے وقار کو نقصان پہنچا۔ جاوید اختر نے اپنی شکایت میں الزام لگایا کہ اس سال جون میں اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد بالی ووڈ میں موجود ایک’منڈلی‘کا حوالہ دیتے ہوئے رنوت نے ان کا نام بھی گھسیٹا تھا۔ 
    اس میں کہا گیا کہ رنوت نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اختر نے انہیں اداکار رتک روشن کے ساتھ اپنے مبینہ رشتے کے بارے میں نہ بولنے کو لے کر بھی دھمکی دی تھی۔ شکایت میں کہا گیا کہ رنوت کے ذریعہ دیے گئے ان سبھی بیانات کو لاکھوں لوگوں نے دیکھا اور اس سے اختر کا وقار مجروح ہوا۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS