کلراج مشرا نے 14 اگست سے اسمبلی اجلاس بلانے کی منظوری دی

0

جے پور: راجستھان کے گورنر کلراج مشرا نے بدھ کے روز 14 اگست سے اسمبلی اجلاس بلانے کی منظوری دی۔ریاست میں جاری سیاسی بحران کے درمیان،گورنر نے اشوک گہلوت حکومت کی کابینہ کی گزشتہ رات چوتھی باربھیجی گئی نظرثانی کی تجویزکو منظوری دے دی،اورآئندہ ماہ 14 اگست سے اسمبلی اجلاس بلانے کے احکامات جاری کیے۔
گہلوت حکومت 31 جولائی سے اسمبلی اجلاس بلانے کا مطالبہ کررہی تھی اوراس سے قبل تین تجاویز گورنرکو ارسال کی گئیں،جسے گورنر نے مسترد کردیا۔
اہم بات یہ ہے کہ  گورنر نے ان تین نکات پر مبنی شرط  پہلے رکھی تھی۔ ایک،اسمبلی اجلاس 21 دن کے واضح نوٹس کے ساتھ طلب کیا جانا چاہئے،تاکہ اسمبلی کے تمام ممبران اجلاس میں آنے کا مناسب وقت اور موقع مل سکے۔ دو،کسی بھی صورت میں،اگر اعتماد کے ووٹ حاصل کرنے کے لئے کارروائی کی جاتی ہے،تو یہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہونا چاہئے۔ یہ فیصلہ کرنا چاہئے کہ تمام ممبران اپنی مرضی سے شامل ہوں۔
تین،کورونا وبا کی رہنما اصولوں کے پیش نظر،یہ بھی واضح کیا جانا چاہئے کہ اسمبلی کے اجلاس کے دوران معاشرتی فاصلوں کو کس طرح برقرار رکھا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS