لکھنؤ،(یواین آئی) : سماجو ادی پارٹی(ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو نے ہفتہ کو بلرامپور میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ انہیں فیتہ کاٹنے والا قرار دیے جانے کے الزام پر پلٹ وار کرتے ہوئے بی جے پی کی حکومت کو ’قینچی جیوی حکومت‘ قرار دیا۔ اکھلیش نے کہا کہ ایس پی کی کام کرنے والی حکومت اور بی جے پی کی قینچی جیوی حکومت میں فرق صاف ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مودی نے بلرامپور میں سریو نہر قومی پروجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش کا نام لیے بغیر کہا کہ ’مجھے تو شبہ ہے کہ ابھی کچھ لوگ یہ نہ کہہ دیں کہ مودی جی اس پروجیکٹ کا فیتہ تو ہم نے کاٹا تھا۔ ہو سکتا ہے کہ بچپن میں ان لوگوں نے اس کا فیتہ کاٹا ہو۔ کچھ لوگوں کی ترجیح فیتہ کاٹنا ہے لیکن ہماری ترجیح کام کو وقت کے اندر پائے تکمیل تک پہنچانا ہے۔ اس پر جوابی وار کرتے ہوئے اکھلیش نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’دنیا میں بنیادی طور سے 2 طرح کے لوگ ہوتے ہیں۔ کچھ وہ جو اصل میں کام کرتے ہیں اور کچھ وہ جو دوسرے کا کام اپنے نام کرتے ہیں۔ ایس پی کی کام کرنے والی حکومت میں اور آج کی ’قینچی جیوی‘ حکومت میں یہ فرق صاف ہے۔ اس لئے 2022 کے انتخابات میں بی جے پی پوری طرح ہونے والی صاف ہے۔
’کام کرنے والی‘ حکومت اور ’قینچی جیوی‘ حکومت میں واضح فرق:اکھلیش
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS