نئی دہلی:کنیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کسان تحریک کی حمایت کرنے والے پہلے غیر ملکی لیڈر بن گئے ہیں۔ انہوں نے حالات کو تشویشناک بتایا ہے۔ گرونانک دیو کے 551ویںپرکاش پرب پر آن لائن ایونٹ کے دوران مسٹر ٹروڈو نے کہا کہ وہ ہمیشہ پرامن احتجاج و مظاہرہ کے حق میں رہے ہیں۔ ہم نے اس بارے میں حکومت ہند کو اپنی فکر مندی کے بارے میں بھی بتادیا ہے۔ اس کے رد عمل میں ملک کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ کسانوں کے مسئلہ پر کناڈا کے لیڈروں کا بیان غیر ضروری ہے۔ اس میں جانکاری کی کمی لگتی ہے۔ساتھ ہی کہاکہ ڈپلومیٹک بحث کا استعمال سیاسی مقصد کے تحت نہیں ہونا چاہئے۔ ہندوستان نے انہیں صلاح دیتے ہوئے کہا کہ ایک جمہوری ملک کے داخلی معاملوں میں تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہے۔ وزارت خارجہ نے ٹروڈو کے بیان پر کہا کہ ہم نے کناڈائی لیڈروں کے ذریعہ ہندوستان میں کسانوں سے متعلق معاملوں پر کئے گئے تبصروں کو دیکھا ہے۔ یہ خاص طور سے ایک جمہوری ملک کے داخلی معاملوں کے متعلق میں غیر مناسب ہے۔ یہ بہتر رہے گا کہ سیاسی مذاکرات کو سیاسی مقاصد کیلئے غلط طریقے سے پیش نہیں کیا جانا چاہیے۔ وہیں عام آدمی پارٹی کے ترجمان راگھو چڈھا نے بھی کناڈائی وزیراعظم کے تبصرے پر اعتراض جتایا ہے۔
کنیڈا کے وزیراعظم کسان تحریک کی حمایت کرنے والے پہلے غیر ملکی لیڈر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS