قرول باغ میٹرو اسٹیشن کی پٹری پر لگائی چھلانگ، بلیو لائن آمدورقت متاثر

0

نئی دہلی:دہلی میٹرو کی پٹریوں پر کود کر خودکشی کرنے کے واقعات مستقل سامنے آرہے ہیں، گزشتہ دنوں داورکا میٹرو اسٹیشن پر ایک شخص نے چھلانگ لگائی تھی، اور اب قرول باغ میٹرو اسٹیشن کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ دہلی میٹرو کے  قرول باغ اسٹیشن پر  بروز پیر کی صبح  ایک شخص کے ٹریک پر کود جانے سے دوارکا سیکٹر 21 اور راجیو چوک کے درمیان چلنے والی بلیو لائن سروس تقریباََ   آدھے گھنٹے تک متاثر رہی۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو کافی   مشکلات  کاسامنا کرنا پڑا ۔  گزشتہ ایک ہفتے میں اس طرح   کا  یہ  دوسرا واقعہ ہے۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی)نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی کہ’قرول باغ میٹرو اسٹیشن پر ایک مسافر کے ٹریک پر کود جانے کے بعد ریلوے خدمات متاثر ہوئی ہے‘۔ ڈی ایم آر سی نے کچھ دیر بعد ایک  مزید ٹویٹ میں کہا کہ خدمات بحال کر دی گئی ہے ۔ تاہم  مسافروں نے میٹرو کے کے آہستہ چلنے کی شکایت کی، میٹرو  سروس  میں  تاخیر ہونے  پر سخت ناراضگی بھی ظاہر کی ہے ۔ اس طرح کے بڑھتے واقعات کو مدنظر رکھتےہوئے  مسافروں نے ڈی ایم آر سی سے تمام میٹرو اسٹیشن پر خود کار (آٹومیٹک)دروازے لگانے کی اپیل کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS