صحافی کا قتل،اپوزیشن حکومت پر حملہ آور

0

لکھنؤ:اترپردیش کے ضلع  غازی آباد میں پیر کو بدمعاشوں کے جان لیوا حملے میں زخمی صحافی وکرم جوشی کی بدھ کو دوران علاج موت کے بعد کانگریس سمیت ریاست کی تمام اپوزیشن پارٹیوں نے حکومت پر حملہ کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ اترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی رام راج دینے کا وعدہ کر کے اقتدار میں آئی تھی لیکن یہاں جنگل راج قائم ہے۔ جرائم
پیشہ افراد کے حوصلے بلند ہیں۔اپنی بھتیجی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی مخالفت کرنے پر صحافی کو گولی مار کر کردیا جاتا ہے۔
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے  کہا کہ اترپردیش  میں نظم و نسق کی حالت کافی خستہ ہے۔ مجرمین پولیس اور میڈیا نمائندوں کا بھی قتل کررہے ہیں
اور حکومت کے پاس اسے روکنے کی کوئی ترکیب نہیں ہے۔
بہوجن سماج پارٹی کی سپریمو مایاوتی نے کہا کہ ریاست مین کورونا وائرس ے زیادہ کرائم وائرس خطرناک ہوگیا ہے۔ ریاست میں جرائم کی حالت باعث تشویش ہے۔وہیں
کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے بڑھتے جرائم کےسلسلے میں وزیرا علی یوگی آدتیہ ناتھ سے استعفی دینےکا مطالبہ کیا ہے انہوں نےکہا کہ بی جے پی
سے ریاست کی باغ ڈور نہیں سنبھل رہی ہے۔
مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی نے اترپردیش کے ضلع غازی آباد  میں نامعلوم بدمعاشوں کی گولی سے زخمی صحافی کی موت پرگہرے رنج و غم  کا اظہار
کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں خوف کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS