نئی دہلی: جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں اتوار کی شام ہوئے تشدد سے ایک روز قبل جے این یو طلباء یونین کی صدر ایشی گھوش اور 19 دیگر افراد کے خلاف یونیورسٹی کے سرور روم میں توڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ 3 جنوری کے معاملے میں بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے ، لیکن اس میں گھوش کا نام موجود نہیں ہے۔ جبکہ بائیں بازو کے طلباء کے نام رجسٹرڈ ہیں۔ 4 جنوری کو حملہ اور سرور روم میں توڑ پھوڑ کی ایف آئی آر آشی گھوش اور اس کے 7-8 ساتھیوں کے نام درج کی گئی۔ دونوں ایف آئی آر جے این یو انتظامیہ کی طرف سے درج کرائی گئیں ہیں ۔ جے این یو تشدد میں کچھ طلباء اور اساتذہ سمیت 34 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس تشدد میں آشی گھوش کے سر میں شدید چوٹ آئی ہے۔
دوسری جانب مظاہرین نے ہاتھوں میں ٹمبورین اور گٹار لیکر گیٹ وے آف انڈیا اور تاج محل پلیس ہوٹل کے باہر رات بھر جے این یو میں حملے کے خلاف مظاہرہ کیا، جس میں طلباء نے انقلابی نغمے بھی گائے۔ تاہم پولیس نے کہا کہ مظاہرین کو گیٹ وے آف انڈیا سے ہٹا کر آزاد میدان بھیج دیا گیا ہے۔
دوسری جانب اتوار آدھی رات کو جنوبی ممبئی کے کولابا میں گیٹ وے آف انڈیا کے سامنے طلباء اور خواتین سمیت لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ بعدازاں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات جیسے انوراگ کشیپ سوارا بھاسکر اور وشال ڈڈلانی بھی وہاں پہنچ گئے۔
غور طلب ہے کہ اتوار کی شب جے این یو کیمپس میں لاٹھیوں اور لوہے کی سلاخوں سے لیس کچھ نقاب پوش افراد کیمپس میں داخل ہوئے اور طلباء اور اساتذہ پر بے رحمی سے حملہ کیا اور کیمپس میں املاک کو نقصان پہنچایا ۔جس کے بعد انتظامیہ نے پولیس کو طلب کیا ۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
- Sports & Entertainment
جے این یو طلباء یونین کی صدر ایشی گھوش کے خلاف مقدمہ درج
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS