جے این یو تشدد: نقاب پوش حملہ آور لڑکی کی ہوئی شناخت

0

نئی دہلی: دہلی پولیس کرائم برانچ کی ایس آئی ٹی ٹیم نے 5 جنوری کو جے این یو تشدد میں ملوث ایک لڑکی کی شناخت کی ہے۔
اس دن کے واقعے کی ایک ویڈیو میں ایک نقاب پوش لڑکی سبرمتی ہاسٹل کے اندر دو دیگر افراد کے ساتھ طالب علموں کو دھمکیاں دیتی نظر آ رہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی شناخت دہلی یونیورسٹی کی طالبہ کے طور پر ہوئی ہے، لیکن اس کا نام نہیں بتایا گیا۔ 
اطلاعات کے مطابق اس لڑکی کا نام کومل شرما ہے اور دہلی یونیورسٹی کا طالب علم ہے اور اس کا تعلق اے بی وی پی سے ہے۔ اور جے ای یو تشدد کے بعد اس کی تصاویر بائیں بازو کے تنظیموں نے وسیع پیمانے پر شیئر کی۔
 
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS