مختلف پارٹیوں کے لیڈران نے جے این یو لاٹھی چارج کی تفتیش کی مانگ کی

0

 کانگریس، ترنمول کانگریس(ٹی ایم سی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے اسٹوڈنٹس پر دہلی پولیس کے لاٹھی چارج کا معاملہ اٹھاتے ہوئے اس کی اعلی سطحی تفتیش کرنے اور یونیورسٹی کی فیس میں اضافہ واپس لینے کی مانگ کی۔

کانگریس کے ٹی این پرتاپن نے وقفہ صفر کے دوران کہا کہ جے این یو کی فیس بڑھانے کا فیصلہ واپس لیا جانا چاہیے اور مزید کہا“حکومت تمام اعلی تعلیمی اداروں کو برباد کر رہی ہے ۔ میں فیس میں اضافہ واپس لینے کی مانگ کرتا ہوں۔ کل اسٹوڈنٹس پر پولیس کے مظالم کی اعلی سطحی جانچ پڑتال ہونی چاہئے ”۔

بی ایس پی کے دانش علی نے جے این یو کے طلبا پر ہوئے لاٹھی چارج کی اعلی سطحی تفتیش کی ماگ کی ۔ترنمول کانگریس کے سوگت رائے نے اسٹوڈنٹس کے خلاف پولیس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا۔اور کہا کہ جے این یو میں غریب گھرانوں کے بچے پڑھنے آتے ہیں لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے ٹیوشن اور ہاسٹل فیس بڑھا دی ہے ۔ اس سے غریب بچوں کو اعلی تعلیم کے حصول میں رکاوٹ آئے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS