جے این یو میں کنوکیشن،ہاسٹل فیس میں اضافے کے خلاف طلباء کا احتجاج

0

جواہر لال نہرو یونیورسٹی’جے این ‘میں آج تقریب برائے اسناد تقسیم کا انعقاد کیا گیا ہے۔ کنوکیشن میں نائب صدر جمہوریہ وکیا نائیڈو اور مرکزی وزیر ایچ آر ڈی
رمیش پوکھریال نے شرکت کی۔اور دوسری جانب جے این یو کے طلباء زبردست احتجاج کررہے ہیں۔ پولیس اہلکاروں نے طلبا پر قابو پانے کے لیے پانی بوچھار کا
استعمال کیا ہے، تاکہ طلباء بکھر جائیں۔فی الحال جے این یو چھاؤنی میں تبدیل ہوچکا ہے۔
جے این یو طلباء کا کہنا ہے کہ چانسلر پروفیسر ایم جگدیش کمار نے جے این یو کو پوری طرح پرائیویٹ کردیا ہے۔ چانسلر نے تین ہزار فیصد ہاسٹل کی فیس بڑھا دی
ہے۔واضح رہے کہ جے این یو انتظامیہ نے روم رینٹ میں تین ہزار فیصد کا اضافہ کیا ہے اور کسی مد میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا ہے۔
پہلے سنگل سیٹر ہاسٹل روم رینٹ20روپے تھا جسے بڑھا کر600روپے کیا گیا ہے۔جب کہ ڈبل سیٹر کا کیرایہ10روپے تھا جسے بڑھا کر300روپے کردیا گیا
ہے۔یہ اضافہ بہ نسبت پہلے کے تین ہزار فیصد کا اضافہ ہے۔
پہلے طلباء کو سروس چارج،پانی بجلی چارج کے پیسے نہیں دینے پڑتے تھے مگر اب اس میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔مختلف مد میں اضافے کی وجہ سے طلباء بے
حد پریشان ہیں اور اپنی ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں۔ کیوں کہ یہاں غریبوں گھروں سے بڑی تعداد میں طلباء آتے ہیں اور ہاسٹل میں رہ کر تعلیم حاصل کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ جے این یو میں کل18ہاسٹل ہیں۔ جن میں5500طلباء رہتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS