جموں کشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے اترپردیش حکومت سے کہا کہ وہ یو پی میں پھنسے جموں و کشمیر کے مزدوروں (خصوصا بارابنکی میں) کے لئے متوقع سہولیات کو یقینی بنائیں۔
ان مزدوروں کو لیکر سوشل میڈیا پر پریشان کن خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ان مزدوروں کی فوری مدد کے لئے ایک ٹیم بھیجنے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کے لئے ملک گیر لاک ڈاون جاری ہے۔ اس درمیان جموں کشمیر کے کئی مزدور اترپردیش میں پھنسے ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS