سری نگر کے بتہ مالو میں لوگ پانی کی قلت سے دوچار، متعلقہ محکمہ کے خلاف احتجاج درج

    0

     سری نگر کے بتہ مالو علاقے کی شیخ داؤد کالونی کے لوگ ہفتے کو پینے کے پانی کی قلت سے تنگ آکر سڑکوں پر آگئے اور متعقلہ محکمہ کے خلاف احتجاج درج کیا۔

    احتجاجیوں، جن میں مرد و خواتین شامل تھیں، نے سڑک کو قریب دو گھنٹوں تک بند کر رکھا جو گنجلگ ٹریفک جام کا باعث بن گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم گذشتہ چھ ماہ سے پینے کے پانی کی شدید قلت سے دوچار ہیں۔

    ایک احتجاجی خاتون نے بتایا کہ چھ ماہ سے پانی کی شدید قلت ہے۔

    انہوں نے کہا: 'پچھلے چھ ماہ سے ہم پانی کی قلت سے دوچار ہیں اب موسم سرما آنے والا ہے اس میں ہم پانی کہاں سے لائیں گے'۔

    ایک اور احتجاجی نے کہا کہ ہم نے اس سے قبل بھی احتجاج درج کیا تھا اور ہم متعقلہ حکام کے پاس بھی بار ہا اپنی فریاد لے کر گئے تھے لیکن ہماری طرف کوئی توجہ ہی نہیں دی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج ہمیں تنگ آمد بہ جنگ آمد کے مصداق مجبوراً سڑکوں پر آنا پڑا۔

    احتجاجیوں نے الزام عائد کیا کہ متعلقہ محکمے نے ان کے علاقے کی پانی سپلائی کرنے والی لائن کو جان بوجھ کر منقطع کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری بار ہا گذارشوں کے باوجود بھی پانی کی سپلائی بحال نہیں کی گئی۔

    احتجاجیوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ وہ ان کے اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدام کریں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS