جماعت اسلامی ہند شعبہ خواتین نے میڈیا میں خواتین کے کردار پر کی گفتگو

0

 نئی دہلی:جماعت اسلامی حلقہ دہلی کی شعبہ خواتین نے میڈےا مےں خواتین کے موضوع پر اےک مباحثہ کا انعقاد مرکز جماعت اسلامی ہند، ابولفضل انکلےو، اوکھلا مےں ہوا۔ جس مےں مختلف مےڈےا مےں کام کر رہی خواتین جرنلسٹ کے علاوہ میڈےا مےں زےر تعلیم طالبات اور دیگر خواتین نے حصہ لےا۔ پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے شعبہ خواتین کی اسسٹنٹ سےکرےٹری رحمت النسا ءنے کہا © ” آج خواتین اپنے کےرئےر کے طور پر میڈےا کا انتخاب کر رہی ہےں لےکن ان کی صلاحےتوں اور قابلےت کا پورا استعمال نہیں کےا جا رہا ہے۔ اکثرخواتین جرنلسٹ کو ان کی صلاحےتوں کے مقابل کمتر کاموں مےں لگا دےا جاتا ہے اور کم اہمےت والے بیٹس دے دئے جاتے ہےں“ ۔ 
نےشنل ہےرالڈ کی خواتین جرنلسٹ اےشلِن مےتھےو نے میڈےا مےن خواتین کی تعداد پر اعداد و شمار کی روشنی مےں کہا کہ خواتین جرنلسٹ شاےد ہی کبھی سےاسی اہمےت کی اہم اور چےلنجنگ ایشو پر رپورٹ کرتی ہے۔ خواتین رپورٹر س صرف 32فیصد ہی خبرےں کوور کر پاتی ہےں ۔
دی ٹائمز آف انڈےا سے وابستہ خاتون صحافی اریبہ فلق نے میڈےا کے ذرےعہ عورتوں کی کردار کشی اوراسے پےش کرنے کے طریقے پر سوال اٹھاےا۔ انھوں نے کہا کہ ٹی وی کے اشتہارات عورتوں کو اےک مادی وسائل کے طور پر پےش کرتا ہے۔ ان کے اصل مسئلے اور ایشوز پر ٹھیک سے بات نہیں کی جاتی۔
تہلکا مےگزین کی ذکےہ جعفری نے خواتین صحافی کے کام کے دوران ہونے والی پرےشانےوں اور مشکلات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی میڈےا کے ادارے کی ےہ اہم ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ےہاں کام کر رہی صحافی حضرات کی سیکورٹی کو بہتر بنائے اور اسے ہر طرح سے محفوظ ماحول فراہم کرنے کی کوشش کرے ۔ خواتین کی آواز تبھی سنائی دے گی جب اس کی نمائندگی پارلےمنٹ اور عدلےہ مےں بہتر انداز سے ہو ساتھ ہی لوگوں کی ذہنےت تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ 
صحافی عظمیٰ اشرف نے مسلم اور دیگر کمزور طبقہ کے صحافےوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے آزمائشوں کی اےک لمبی فہرست ہوتی ہے۔ گھر سے آفس اور اپنے کاموں کے تمام مقامات پر آزمائشوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ 
میڈےا کی طالبہ عائشہ اور فرخندہ نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مسلم خواتین حجاب پہن کر کےوں نےوز ریڈر اور اےنکرنگ نہیں کر سکتی؟ کےوں مسلم خواتین کو میڈےا مےں جانبدارانہ طرےقہ سے پروگرام کی نظامت جووےرےا رےمی نے کی۔ حلقہ خواتین کی مرکزی سےکرےٹری عطےہ صدیقہ ، دہلی کی سےکرےٹری ےاسمین، جی آئی او کی صدر نکہت فاطمہ و دہلی کی صدر شائستہ رفت نے بھی پروگرام مےں شرکت کی۔ 
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS