اجمیر:راجستھان کے اجمیر ڈویژن کے سب سے بڑے جواہر لال نہرو اسپتال سے وابستہ شعبہ امراض قلب کے خوفزدہ نرسنگ عملے نے خود کو قرنطین کرنے کے مطالبہ سے متعلق محکمہ کے باہرزبردست مظاہرہ کیا۔نرسنگ اسٹاف کے میڈیا انچارج کشورکماوت نے بتایا کہ پچھلے دو تین دن سے محکمہ سے وابستہ ڈاکٹراور نرسنگ اسٹاف کورونا مثبت نکل رہے ہیں،جس کی وجہ سے بقیہ نرسنگ عملے میں خوف کا ماحول ہے۔وہ آج مظاہرہ کرکے اپنی آوازحکومت تک پہنچانا چاہتے ہیں تاکہ وہ،ان کے اہل خانہ اور ان کے ساتھ رابطے میں آنے والے مریض سلامت رہ سکیں۔
ایک دیگر نرسنگ اسٹاف آشا سوالکا نے بھی اسپتال انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ لوگ کسی نہ کسی شکل میں دیگر کے رابطہ میں آرہے ہیں۔جب محکمہ میں پازیٹیو
مریض ڈاکٹر اور نرسنگ عملے کی شکل میں نکل رہے ہیں تو ہمارے اندر بھی خوف ہے،اس لیے حکومت امراض قلب محکمہ کو فوری سیز کرے۔
قابل ذکر ہے کہ اجمیر کے میڈیکل کالج عمارت کے پیچھے واقع شعبہ امراض دل سے وابستہ ایک اسسٹنٹ پروفیسر،دو ریجیڈنٹ ڈاکٹراورنو نرسنگ مردوخواتین عملے
سمیت کل گیارہ ڈاکٹرکورونا سے متاثرہوچکے ہیں۔ شعبہ کے سربراہ ڈاکٹڑراجیندرگوکھرو بخارسے متاثر ہونے کی وجہ سے خود گذشتہ دو تین روزسے ہوم
کوارنٹائن ہیں۔
جواہر لال نہرواسپتال کے نرسنگ عملے نے کوارنٹئن کے لئے مظاہرہ کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS