جونپور: (یو این آئی) ضلع جونپورکے مچھلی شہر میں جمعرات کو دو فرقوں میں ہوئی مار پیٹ کی وجہ سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہونےکے معاملے میں پولیس سپرنٹنڈنٹ اجئے ساہنی نے جمعہ کے روز علاقائی پولس کے انچارج انسپکٹر دنیش پرکاش پانڈے کو لائن حاضر کر لیا ۔ ساہنی نے پانڈے کی جگہ اونیش کمار رائے کو پولیس لائن سے نئے انسپکٹر انچارج کے طور پر تعینات کیا ہے ۔ واقعے کے دوسرے روز بھی سبزی منڈی بند کرا دی گئی ہے ۔ سبزی منڈی میں لگنے والی دکانوں کو روڈویزبس اسٹینڈ کے نزدیک لگوایا گیا ہے ۔ ساتھ ہی سکیورٹی کے پیش نظر سبزی منڈی میں پی اے سی تعینات ہے۔ پولیس کے مطابق شاہی روڈ کے کے رہنے والے روہت گپتا کا بھتیجا راجہ صبح اسکول جا رہا تھا۔ اس کا الزام ہےکہ کچھ نقاب پوش لوگ اسکول کے قریب پہنچے اور اس کی پٹائی شروع کردی۔ اس کی اطلاع گھر والوں موصول ہوئی تو وہ سبزی منڈی میں دوسرے فرقے کے تاجر کے گھر پوچھ گچھ کے لیے پہنچ گئے ۔ جہاں کسی بات پر مار پیٹ ہونے لگی۔ اس دوران دونوں فرقوں کے سات افراد زخمی ہوگئے۔ سبھی کو سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا۔ ان میں سریتا دیوی کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے انہیں ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ اس واقعہ پر گئے آر ایس ایس کے سٹی پرچارک رشبھ کے زخمی ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی آر ایس ایس کے کارکن بھی جمع ہو گئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ہجوم کو منتشر کرنے کے بعد بازار کو بند کروایا۔ ایس ڈی ایم جیوتی سنگھ اور سی او اتر سنگھ پولیس فورس کے ساتھ بازار میں گشت کرتے رہے۔
جونپور: دو فرقوں کے درمیان مارپیٹ کے بعد انچارج انسپکٹرلائن حاضر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS