ٹوکیو(یواین آئی/اسپوتنک) : جاپان حکومت روس کی فوجی سرگرمیوں کی باریکی سے نگرانی رکھے گی اور روس کی سرمت بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) کے ٹیسٹ لانچ اور دیگر سرگرمیوں کے بارے میں معلومات جمع کرے گی ۔جاپان کے چیف کابینی سکریٹری ہیروکاجو ماتسونو نے نامہ نگاروں سے کہا،‘‘ہم اس لانچ سمیت روس کی فوجی سرگرمیوں کی باریکی سے نگرانی کرنا جاری رکھیں گے اور دیگر معلومات جمع کریں گے ۔’’واضح رہے کہ روس کے وزارت دفاع نے بدھ کو کہا تھا کہ اس نے پلاسیتسک کاسموڈروم میں ایک سائلو لانچر سے کامیابی کے ساتھ سرمت آئی سی بی ایم کا پہلا ٹیسٹ کیا ہے ۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS