جاپان اگلے سال ٹوکیو اولمپکس کی میزبانی کے لئے تیار ہے: سوگا

    0

    اقوام متحدہ : جاپان کے نئے وزیر اعظم یوشی ہیڈے سوگا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں کہا کہ جاپان اگلے سال اولمپکس اور پیرا اولمپکس کھیلوں کی میزبانی کے لئے تیارہے۔
     سوگا نے جمعہ کو کہا’’جاپان اگلے موسم گرما میں ٹوکیو اولمپکس اور پیرا اولمپسکس کھیلوں کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہوگا کہ انسانیت نے وبا کو شکست دے دی ہے۔ ''
    انہوں نے کہا’’میں اسے محفوظ طریقے سے منظم کرنے کی پوری کوشش کروں گا‘‘۔
     خیال رہے  اس سال کوروناوائرس  کی  وجہ سے اولمپک کھیلوں کا انعقاد نہیں ہوسکا۔ اب اس کا انعقاد 2021 کے جولائی میں کئے جانے کی تجویز ہے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS