ٹوکیو: (یو این آئی) جاپان کے ہوکائیڈو جزیرے کے ساحل سے ہفتہ کو 26 مسافروں کے ساتھ لاپتہ ہونے والی کشتی سے کم از کم نو افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ کوسٹ گارڈ کی ٹیم نے اتوار کو اس کی اطلاع دی۔ سی این این نے کوسٹ گارڈ کی ٹیم کے حوالے سے کہا کہ لاپتہ مسافروں کو کیپ شیریتوکو سے بچا یا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بچائے گئے نو مسافروں میں سے چار بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے۔ پانچ کی حالت ابھی تک معلوم نہیں ہے۔ سی این این کے مطابق این ایچ کے براڈکاسٹر نے اطلاع دی کہ ہفتے کو کازو-1 سیاح کشتی کے عملہ کی جانب سے اس میں پانی بھرنے کی شکایت کے بعد حکام سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
کشتی پر کل 26 افراد سوار تھے جن میں دو بچے اور عملے کے دو ارکان شامل تھے۔ سی این این نے جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے علاقائی دفتر کی ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا کہ جس علاقے میں کشتی گری تھی اس کے ارد گرد سمندر کے پانی کا درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری فارن ہائیٹ (3 ڈگری سیلسیس سے تھوڑا کم) تھا۔
جاپان: لاپتہ کشتی کازو-1 کے نو مسافروں کو بچا لیا گیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS