کشمیر میں گلمرگ اور سونامارگ سمیت پہاڑی علاقوں میں موسم کی پہلی برف باری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔
برفباری کی وجہ سے درجہ حرارت میں 10 ڈگری سے زیادہ کی کمی آئی ہے۔
سری نگر ہوائی اڈے پر برف باری کے سبب ابھی دو پروازیں منسوخ کردی گئیں اور دوسری پروازیں تاخیر سے چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18.6 سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، وہیں بدھ کے روز شام کے وقت شہر میں درجہ حرارت صرف 5.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔
برف باری اور موسم میں تبدیلی کی وجہ سے سیاحت سے وابستہ لوگوں کے چہرے پر خوشی نظر آر ہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS