پلوامہ تصادم میں ایک جنگجو ہلاک

    0

    جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پانپور میں جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جاری تصادم آرائی میں آج صبح ایک جنگجو مارا گیا ہے۔
    جموں وکشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے میج پانپور میں آج علی الصبح شروع ہونے والے مسلح تصادم میں اب تک ایک جنگجو مارا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہلوک جنگجو کی شناخت معلوم کی جارہی ہے جبکہ علاقہ میں آپریشن جاری ہے۔
    ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے ایک سینئر پولیس افسر کے حوالے سے کہا ہے کہ پلوامہ کے میج پانپور میں جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جاری تصادم میں ایک جنگجو مارا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہلوک جنگجو کی شناخت ابھی ہونا باقی ہے۔
    قبل ازیں ذرائع کے مطابق جنگجوؤں کی موجودگی کے متعلق مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج کی 50 آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے میج پانپور کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کردیا۔
    انہوں نے کہا کہ اس دوران ایک مکان میں پناہ لئے جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز کی تلاشی آپریشن ٹیم پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔
    دریں اثنا حکام نے احتیاطی طور پر اونتی پورہ میں موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کردی ہیں۔ نیز حساس مقامات پر سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری بھی تعینات کی ہیں۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS