کشمیر: سری نگر میں کورونا متاثرہ خاتون کی موت، اموات کی کل تعداد 88 ہوئی

    0

    وادی کشمیر کے سری نگر سے تعلق رکھنے والی کورونا متاثرہ ایک خاتون کی موت واقع ہونے کے ساتھ جموں وکشمیر میں اب تک اس وائرس سے از جان ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 88 ہوگئی ہے۔
    شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سری نگر کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان نے بتایا کہ سری نگر کے باغات علاقے سے تعلق رکھنے والی 48 سالہ خاتون، جس کو یہاں 17جون کو لایا گیا تھا، کی بدھ کی صبح موت واقع ہوئی۔
    انہوں نے کہا کہ متوفی خاتون نمونیا کے علاوہ دیگر عارضوں میں بھی مبتلا تھی۔
    دریں اثنا اس خاتون کی موت کے ساتھ جموں وکشمیر میں اب تک کورونا سے متعلق اموات کی تعداد بڑھ کر 88 ہوگئی ہے۔
    وادی کشمیر میں ضلع سری نگر میں اب تک کورونا سے متعلق سب سے زیاد 21 اموات درج ہوئی ہیں اور دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں اب تک 13 افراد کی اس وائرس میں مبتلا ہو کر موت واقع ہوئی ہے۔
    ضلع کولگام میں گیارہ، شوپیاں میں دس، اننت ناگ میں سات، بڈگام میں چھ، کپوارہ میں پانچ، پلوامہ میں چار اور بانڈی پورہ میں ایک مریض کورونا میں کے سبب ہلاک ہو گئے ہیں۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS