جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ہفتہ کی شام شروع ہونے والے ایک مسلح تصادم میں اب تک ایک جنگجو مارا گیا ہے۔
جموں وکشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع کولگام کے لکڑپورہ پڈسو میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان جاری ایک مسلح تصادم میں اب تک ایک جنگجو مارا گیا ہے جس کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقہ میں آپریشن جاری ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے لکڑپورہ پڈسو نامی گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر کولگام پولیس، فوج کی 34 آر آر اور سی آر پی ایف نے مذکورہ گائوں میں ہفتہ کی شام کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود جنگجوئوں نے سیکورٹی فورسز کی ایک پارٹی فائرنگ کی۔ سیکورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان باضابطہ طور پر تصادم چھڑ گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جاری تصادم میں اب تک ایک جنگجو مارا جاچکا ہے جس کی شناخت ہونا باقی ہے۔