کشمیر: سوپور میں جنگجووں نے سیکورٹی اہلکاروں پر کی فائرنگ، ایک سی آر پی ایف اہلکار اور ایک عام شہری ہلاک

    0

    شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے ماڈل ٹاون سوپور میں بدھ کی صبح جنگجوؤں کی طرف سے سی آر پی ایف کی ایک ناکہ پارٹی پر کئے گئے حملے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ دیگر تین زخمی ہوگئے ہیں۔ جائے واردات پر ایک عام شہری کی بھی لاش ملی ہے۔
    سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجووں نے بدھ کی صبح ماڈل ٹاون سوپور میں سی آر پی ایف کی ایک ناکہ پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار سی آر پی ایف اہلکاروں سمیت پانچ افراد شدید طور پر زخمی ہوئے۔
    انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو فوری طور پر سب ضلع اسپتال سوپور لے جایا گیا جہاں ایک سی آر پی ایف اہلکار اور ایک عام شہری ہلاک ہو گئے۔ 
    انہوں نے مزید کہا کہ دیگر زخمی اہلکاروں کو خصوصی علاج ومعالجہ کے لئے سری نگر میں واقع فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
    ذرائع نے بتایا کہ مہلوک سی آر پی ایف اہلکار کی شناخت دیپ چند ورما کے طور پر کی گئی ہے۔
    سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ علاقہ کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
    مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS