جموں کشمیر: پونچھ میں ایل او سی پر گولہ باری، رہائشی مکانات کو نقصان، کئی مویشی ہلاک

    0

    جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے بالاکوٹ سیکٹر پر منگل کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس میں سرحد کے اس پار کچھ گھروں کو نقصان پہنچنا اور کئی مویشیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
    دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے منگل کی صبح ضلع پونچھ میں ایل او سی کے بالاکوٹ سیکٹر میں ہندوستانی فوج کی چوکیوں اور آبادی والے علاقوں پر فائرنگ کی اور مارٹر گولے داغے۔
    انہوں نے کہا کہ ایل او سی کی حفاظت پر مامور فوجی اہلکار پاکستانی فائرنگ اور مارٹر شیلنگ کا موثر اور منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔
    ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی فائرنگ اور مارٹر شیلنگ کی وجہ سے کچھ رہائشی علاقوں کو نقصان پہنچنے کے علاوہ کئی مویشی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ تاہم کسی انسانی جان کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
    قابل ذکر ہے کہ طرفین کے درمیان سال 2003 میں جنگ بندی معاہدہ طے ہونے کے باوصف بین الاقوامی سرحد ہو یا ایل او سی کوئی بھی دن گولہ باری یا فائرنگ کے تبادلے کے بغیر نہیں گزرتا ہے جس سے سرحد کے آرپار کی بستیوں کے لوگوں کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS